اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کرے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق فوری جنگ بندی کی تجویز سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوجی ہسپتالوں میں خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں: ڈاکٹر عالیہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔دیر البلاح میں ایک گھر پر بمباری سے 18 فلسطینی شہید، رفح میں 5 گھروں پر اسرائیلی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 27 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ الشفاء ہسپتال کے ارد گرد اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔کھانے کے کنٹینرز رک گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے کھانے کے کنٹینرز کو شمالی غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے 70 فیصد لوگوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔عمان: اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے احتجاج، متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔عمان میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے اسرائیل کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔اردن: اسرائیل کے خلاف احتجاج، متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔ اسرائیلی سفارت خانے کی طرف بڑھنے والے مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس چھوڑی۔اردنی پولیس نے خواتین کو اسرائیلی سفارت خانے میں داخل ہونے سے روک دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر اردنی پولیس نے متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا۔ تہران: فلسطین کی حمایت میں ریلی۔ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ہے۔