ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 1 لاکھ 85 ہزار 871 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 67 ڈالر ہو گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم ہے۔