“سڑکیں معاشی وتہذیبی ترقی کی بنیاد،محکمہ ہائی وے جامع پلان مرتب کرکے تعمیرومرمت کرے”
وہاڑی (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز کے تحت ضلع بھر کی مختلف شاہراؤں کی تعمیرو مرمت بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر کی 478کلومیٹرمختلف شاہراؤں کی تعمیر و مرمت کیلئے 8.4بلین روپے مختص کئے گئے ہیں اجلاس میں شرکت کرنیوالے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں نے ممبران اسمبلی کی طرف سے دی گئیں تجاویز کو پیش کیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ سڑکیں معاشی اور تہذیبی ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی نمائندوں کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کی شاہراؤں کی تعمیر و مرمت اولین ترجیح ہے جس کیلئے محکمہ ہائی وے جامع پلان ترتیب دے کر جلد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو آمد ورفت کی بہترین سہولیات میسر آسکیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا مقصد شہر اور دیہاتوں میں رہنے والوں کی زندگی میں مشکلات کا خاتمہ،انہیں محفوظ اور تیز رفتار سفر کے لئے سہولت فراہم کرنا اور ایندھن کی بچت ہے اجلاس میں ایکسین ہائی وے نے ضلع بھر کی تمام شاہراؤں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد مظفر خان،ایکسین ہائی وے عمیر لطیف، ممبران صوبائی اسمبلی کے نمائندے سابق یوسی چیئر مین میاں آفتاب بورانہ،میاں عرفان اقبال بورانہ،میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ اور ممبر قومی اسمبلی کا نمائندہ ناصر دولتا نہ موجود تھے۔