اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو 16ویں قائد ایوان اور ملک کے 24ویں وزیراعظم منتخب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کا عمل قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں شہباز شریف پاکستان کے 33ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے جبکہ عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، وہ ایوان میں بیٹھے رہے۔
”قومی اسمبلی کا اجلاس”
قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے ہونا تھا تاہم سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کا آغاز ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوا۔
”وزارت عظمیٰ کے امیدوار”
وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حکومتی اتحاد کے امیدوار شہباز شریف اور تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب مدمقابل تھے۔ شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل تھی جب کہ جے یو آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
”جام کمال کا حلف”
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جام کمال نے ان سے حلف اٹھایا، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔
”جے یو آئی کا الیکشن کا بائیکاٹ”
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وزیراعظم کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا، جے یو آئی نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو شہباز شریف کی حمایت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔