صدر آصف زرداری کا ایسٹر کا پیغام، آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے

“صدر آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔”
ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لے کر آتا ہے۔ آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خوشحالی کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پورے ملک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
“ہمیں مسیحی برادری کی اٹوٹ حب الوطنی پر فخر ہے، بلاول بھٹو”
صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسیحی برادری کی غیر متزلزل حب الوطنی اور زندگی کے مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی گرانقدر خدمات پر فخر ہے۔ 1973 کے آئین کی ترقی میں مسیحی برادری کا بھی اہم کردار رہا ہے جو ہر شہری کو قوم کا قیمتی اثاثہ تسلیم کرتا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، دنیا بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مرکزی تقریب ویٹی کن سٹی میں ہوئی جہاں پوپ فرانسس نے دعا کرائی، تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شمعیں روشن کی گئیں۔