پشاور: علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، کے پی کے اسمبلی اراکین نے علی امین گنڈا پور کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم نے کی۔
کے پی اسمبلی میں عوامی قائد کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
سپیکر کے پی اسمبلی کی جانب سے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کے لیے کامیاب قرار پائے، ایم پی اے علی امین گنڈا پور نے 90 ووٹ حاصل کیے جبکہ عباد اللہ خان کو 16 ووٹ ملے۔
بابر سلیم نے اراکین اسمبلی سے اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست کی، اراکین کے پی کے اسمبلی علی امین گنڈا پور کو مبارکباد دی۔
کے پی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر دیا، جے یو آئی کی رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے، ہم کسی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اپوزیشن احتجاج کرے گی۔ جب تک ہمیں مینڈیٹ نہیں مل جاتا بنچ۔