فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں افغانستان نے بھارت کو اپنے گھر پر شکست دے دی۔گوہاٹی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے اہم میچ میں افغانستان نے شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 2-1 گول سے شکست دے دی۔اس فتح کے ساتھ افغان ٹیم کی رینکنگ میں بھی 4 درجے بہتری آئی اور 151 ویں نمبر پر پہنچ گئی جب کہ کمزور حریف سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی رینکنگ 2 درجے گر کر 120 ویں سے 122 ویں نمبر پر آگئی۔دوسری جانب بھارتی کپتان سنیل چھتری نے بلیوز کے لیے اپنے 150ویں میچ میں ریکارڈ 94 واں بین الاقوامی گول کیا تاہم وہ میچ جیتنے میں ناکام رہے۔ افغان ٹیم کی جانب سے رحمت اکبری نے 70ویں منٹ میں جبکہ شریف محمد نے آخری منٹ میں گول کیا۔ کھیل کے. انہوں نے ایک گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔