برطانیہ میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ کسان ٹریکٹروں کے ساتھ پارلیمنٹ سکوائر پر جمع ہوئے۔ لندن کے پارلیمنٹ سکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کسانوں نے برطانوی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔کسانوں نے کہا کہ انہوں نے برطانیہ کی مارکیٹ میں تیسری دنیا کے ممالک سے سستی اور کم معیار کی درآمدات کو مسترد کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر معیاری درآمدات برطانوی کھیتی کو تباہ کر رہی ہیں۔ کسانوں نے ٹریکٹر پر اپنے مطالبات پیش کئے۔ کے حق میں بینرز لگائے گئے۔