” مختلف گلیوں میں بجری سپلائی کرکے ٹریکٹر کے ذریعے سڑکیں بحال کردی گئی ”
پنجگور(بیٹھک رپورٹ)پنجگور چئیرمین میونسپل کمیٹی تسپ میر عبدالرحمان ملازئی نے کہا کہ بارشوں سے متاثر سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے تسپ سریقلات کے مختلف گلیوں میں بجری سپلائی کرکے ٹریکٹر کے ذریعے سڑکیں بحال کردی گئی ہیں چئیرمین عبدالرحمن ملازئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ کم وسائل کے باوجود میونسپل کمیٹی تسپ کے عملہ نے دن رات کام کرکے سڑکوں کو بحال کر دیا اور بارش سے متاثر لوگوں کی ہر ممکن مدد کی ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی تسپ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی مہم کے حوالے سے خدمت سرانجام دے رہے ہیں جوکہ قابل ستائش ہے اگر ہمیں ضرورت کے مطابق وسائل مہیا کئے گئے تو عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل کریں گے۔