راولپنڈی: ہائی وے پولیس اہلکار کے چوری اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق جلو سٹاپ پر فرہاد خان نامی مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے پاس سے ڈیڑھ کلو چرس اور ایک پستول برآمد ہوا۔ اس کے قبضے سے برآمد کر لیا گیا۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ موٹروے پولیس کا ملازم ہے اور اس نے موٹروے پولیس کی پکڑی گئی چرس سے چرس چوری کی تھی۔ملزم نے موٹروے پولیس کے دیگر افسران کے چرس سمگلنگ میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ موٹروے پولیس افسر فرہاد خان کے خلاف صدر حسن ابدال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔