“اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کو مکمل طور پر سامنے لانے اور میڈیا اور سوشل میڈیا پر اپوزیشن کی تنقید کے دفاع کے لیے ترجمانوں کی ٹیم بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے لیے جامع حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے۔”
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا پہلا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر کارکردگی کو بہتر انداز میں دکھانے کے لیے ترجمانوں کی ٹیم بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلی بریفنگ اور ترجمانوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز بھی ہے۔اجلاس میں میڈیا کے محاذ پر درپیش چیلنجز، اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کرنے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کاؤنٹر بیانیہ کے حوالے سے موثر تیاری، بروقت ردعمل اور میڈیا حکمت عملی کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ صوبوں میں پارٹی اور حکومتی ارکان کو ترجمان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے مطابق پارٹی کے سینئر اور نوجوان رہنما ترجمان بنیں گے جو اپنے اپنے علاقوں کے حوالے سے میڈیا میں پارٹی اور حکومت کا موقف پیش کریں گے۔اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کو ٹی وی پروگرامز میں بھیجنے کے لیے مرکزی نظام بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ سوشل میڈیا کے لیے بھی جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ اجلاس میں منظوری دے دی گئی، وزیراعظم نے نئے چہروں کو موقع دینے اور آگے لانے کی ہدایت کر دی۔میڈیا کے محاذ پر ردعمل۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات، پارٹی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، خیبرپختونخوا سے اختر ولی، صوبہ سندھ سے خلداس کوہستانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔