“اسلام آباد: تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں سگریٹ کی کھپت میں 20 سے 25 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔”
آئی ایم ایف نے انکشاف کیا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں یا ٹیکسوں میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں سگریٹ کی کھپت میں 20 سے 25 فیصد تک کمی آئی ہے۔یہ انکشاف فروری میں “پاکستان پالیسی ڈائیگنوسس اینڈ ریفارم آپشنز” کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تکنیکی معاونت کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل آئی ایم ایف نے مقامی اور غیر ملکی سگریٹ مینوفیکچررز پر یکساں ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی ہدایت کی تھی۔