داسو ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کے ایک اہلکار کے مطابق داسو ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ میں تقریباً ساڑھے پانچ سو چینی شہری مختلف خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ عملی طور پر اس منصوبے کا تمام کام چینی کمپنی کر رہی ہے۔دیامیر بھاشا ڈیم کے ایک اہلکار کے مطابق چین اور پاکستان کی ملٹری کمپنی ایف ڈبلیو او مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے۔ دیامیر بھاشا ڈیم پر 400 کے قریب چینی کارکن کام کر رہے ہیں جنہوں نے اپنا کام روک دیا ہے۔ تقریباً 3000 مقامی لوگ مل کر کام کرتے ہیں اور اب انہیں بھی بتایا گیا ہے کہ کام عارضی طور پر بند ہے۔چینی کمپنی نے تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر بھی کام روک دیا ہے۔ یہاں 1500 کے قریب مقامی لوگ کام کرتے ہیں جبکہ 200 کے قریب چینی ملازمین یہاں کام کر رہے ہیں۔ مہمند ڈیم کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں چینی کمپنی اور اس کے 250 ملازمین کام کر رہے ہیں۔ انہیں سیکورٹی کے نظام پر اعتماد ہے۔