بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز ژوب سے 76 کلومیٹر مشرق میں 37 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلہ صبح 8 بجکر 25 منٹ پر آیا۔ جھٹکے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ژوب میں ایک اور زلزلہ اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔