“وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے۔”
مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔ استحکام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ آئیے مل کر ان ملک دشمن قوتوں کو شکست دیں، ہم تمام اقلیتوں کی سماجی ترقی اور بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، دنیا بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ویٹیکن سٹی میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں پوپ فرانسس نے دعا کی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موم بتیاں روشن کیں۔