“گوادر: یوم پاکستان کے موقع پر گوادر میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج، پاک بحریہ، ایف سی، کوسٹ گارڈ، پولیس، لیویز اور بالخصوص خواتین پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے شرکت کی۔”
پریڈ میں پاک بحریہ کا بینڈ شائقین کی توجہ کا مرکز رہا اور آرمڈ فورسز بینڈ کے گانوں نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔ تقریب میں پاک کمانڈر، گوادر سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان جنرل آفیسر کمانڈنگ نیول، ویسٹ کوسٹ، گوادر ڈویژن، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈی آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔گوادر کے علاوہ بلوچستان کے دیگر شہروں حب، اورماڑہ، پسنی اور جیونی میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریری مقابلے، کار ریلی، فٹ بال میچ اور آتش بازی شامل ہیں۔ گوادر میں یوم پاکستان کی تقریب۔ اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ گوادر میں جمع تھے۔