“پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔”
پی سی بی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ کی بنیاد پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔ بورڈ نے کہا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق کرکٹر وہاب ریاض تھے جب کہ اراکین میں وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر شامل تھے۔ اسی طرح ایڈوائزری ممبران میں کامران اکمل، راؤ افتخار انجم جبکہ منیجنگ اینالسٹ حسن مظفر چیمہ شامل تھے۔ شامل تھے۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی دعوت پر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہیں کرکٹ کی بہتری کے لیے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔