آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے مذاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ دس روز میں تمام مسائل حل کر لیے جائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ اس یقین دہانی پر راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں پٹرول ڈیزل کی سپلائی بحال کی جا رہی ہے۔
ملک کے ہوائی اڈوں کو تیل کی سپلائی بھی بند کر دی گئی تھی۔