آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کردی۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح میں مزید 2 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 24.8 فیصد رہے گی
جب کہ آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال مہنگائی 24.8 فیصد رہے گی۔
آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بے روزگاری کی شرح 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔