اسرائیل کو امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ میں قتل عام میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
وزیر اعظم کی ورلڈ اکنامک فورم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ قتل عام پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک جملہ سب کچھ کہہ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ جو ناانصافی اور ظلم کیا جا رہا ہے اس سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے نہ رکنے والے قتل و غارت گری خطے کو تنازعات کی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور ان ہلاکتوں میں اسرائیل کو امریکہ اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔