اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ آج صبح 11:30 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خطوط کیس کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 6 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
ازخود نوٹس کیس کے ساتھ سپریم کورٹ نے اس کیس سے متعلق 9 دیگر درخواستوں کو بھی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
آئینی درخواستوں میں سپریم کورٹ کے ججوں سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔