اس سال گرمی سے زیادہ نہیں ہوگی‘ چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اس سال گرمی معمول سے زیادہ نہیں ہوگی، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں جب کہ پنجاب اور کے پی کے میں ایک سے دو روز تک بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں آج تیز ہوائیں چلیں گی اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔