ایرانی صدر کا دورہ لاہور، مزار اقبال پر حاضری‘پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کیا
، اس موقع پر چیف سیکرٹری چوہدری شفیع، آئی جی پولیس اور ایرانی قونصل جنرل مہران معاذفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ایرانی صدر آج آدھا دن لاہور میں گزاریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ کراچی روانہ ہو جائیں گے۔