بلوچستان: مختلف علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے پر لوگوں نے گرم کپڑے پہن لیے

بلوچستان کے شمالی بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا جس کے باعث ٹھنڈی ہواؤں کے باعث لوگوں نے گرم کپڑے پہن لیے اور قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، کان مہترزئی، میں سردی کی غیر معمولی لہر جاری ہے۔
ٹوبہ اچکزئی، ٹوبہ کاکڑی، پاک افغان سرحدی علاقے بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
وادی زیارت میں رات کا درجہ حرارت صفر تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ غزنی، میدان، بدخشان، سالنگ کے سیلاب زدہ علاقوں میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،
افغانستان کی سرحد بلوچستان سے ملتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مسلسل بارش اور ژالہ باری سے بلوچستان کے موسم میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔