کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لورا لائی نذیر احمد کرد اور ایس ایس پی محمد ظفر کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔بغیر لائسنس اسلحہ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر، پولیس نے مختلف مقامات پر تلاشی لی اور چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے چار ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔ ملزمان کی شناخت گل جان، جاوید خان، زاہد، میر جان کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ 2022 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔