بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے داخلے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے وسیع علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں
جب کہ سوراب اور پشین میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے
کبھی تیز تو کبھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی سے راحت ملی اور موسم خوشگوار ہوگیا، بولان اور پشین، نوشکی، کولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی
اور موسم سہانا ہوگیا۔ مستونگ میں ژالہ باری سے سردی، وہاں بیٹھے نوجوان پر آسمانی بجلی گر گئی۔