مودی کے دور میں بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے نئے واقعات سامنے آنے لگے ہیں۔
18 مارچ کو بھارتی ریاست گجرات کے ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں نماز تراویح ادا کرنے والے مسلمان طلباء پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر کے بے شرمی کا ثبوت دیا۔
معصوم طلباء پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا الزام لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق مشتعل ہجوم نے حملہ کر دیا۔
نماز تراویح کے دوران مسلمان طلباء پر چھریوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ طلباء شدید زخمی ہو گئے۔