جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گئے

جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گئے۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 7 اہلکار لاپتہ ہوگئے۔
جاپانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر آخری بار ایک دوسرے کے قریب پرواز کر رہے تھے۔
ممکن ہے کہ ہیلی کاپٹر درمیانی فضا میں ٹکرانے کی وجہ سے سمندر میں گرا ہو۔ ہیلی کاپٹروں کے ملبے اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
جاپانی وزیر دفاع مینورو کیہارا نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے جہاز کا کچھ حصہ سمندر میں دیکھا اور “ہمیں یقین ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پہلے ہم لوگوں کی جان بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔