حمزہ یوسف نے سکاٹ لینڈ کے پہلے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ یوسف نے سکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے سربراہ اور اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
رواں ہفتے حمزہ یوسف کے خلاف دو تحریک عدم اعتماد آنے والی تھی اور کامیابی کے خوف سے انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
ٹیلی ویژن خطاب کے دوران حمزہ یوسف نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کام کرتا رہوں گا
، اقتدار میں رہنے کے لیے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفاد میں ہے۔