خلا سے زمین تک ڈیٹا منتقل کرنے میں کامیابی

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے سگنل بھیجنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
جی ہاں، یہ سگنل دراصل ناسا کے سائیک نامی خلائی جہاز نے بھیجا ہے، یہ ایک اہم سنگ میل ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ آپٹیکل کمیونیکیشن سسٹم خلائی جہاز کے ریڈیو فریکوئنسی سسٹم کو کس طرح متاثر کر سکتا ہے۔
اس مقصد کے لیے خلائی جہاز کے ڈیپ اسپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز (DSOC) سسٹم کو استعمال کیا گیا۔
اس تجربے کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل میں لاکھوں میل تک لیزر کمیونیکیشن کے ذریعے رابطہ کرنا ممکن ہو سکے گا
تاکہ خلانوردوں کو مریخ اور دیگر سیاروں کے دوروں کے دوران زمین سے تیز رفتار رابطے میں مدد ملے، ناسا نے ڈیٹا بھی حاصل کیا۔