سرکاری سکیم کے تحت رواں سال 69 ہزار پاکستانی حج پر جائیں گے، سیکرٹری وزارت مذہبی امور

سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الر حمن نے کہا ہے کہ اس بار 20 سے 25 دن کا مختصر حج شروع کیا گیا ہے،
عازمین حج کو گم ہونے سے بچانے کے لیے ہر حج کے لیے پاک حج ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گی۔
. ایپ کے ذریعے مدد فراہم کی جائے گی، بٹن دبانے سے حاجی کو مکمل مدد اور رہنمائی ملے گی، عازمین حج کو منی میں ٹرین کی سہولت ملے گی،
منٰی میں عازمین حج کو ٹرین کی سہولت حاصل ہوگی، پاکستان سے انسٹال شدہ موبائل سم کے ساتھ عازمین جائیں گے، اس سم کے انٹرنیٹ ڈیٹا سے واٹس ایپ کال بھی ممکن ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام حج بیگ ایک جیسے ہیں لیکن ہر بیگ کا الگ کیو آر کوڈ ہوگا، حج اسسٹنٹس کا انتخاب مکمل میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے
، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا انتخاب بھی این ٹی ایس کے ذریعے کیا جاتا ہے، اگر گزشتہ سال پورا کوٹہ بھرا گیا۔
کوٹہ جو استعمال نہیں کیا گیا تھا اس سال واپس کیا جا رہا ہے