اڈیالہ جیل کی مرکزی مسجد میں عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں قیدیوں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز اڈیالہ جیل کی مسجد میں ادا کی۔
پی ٹی آئی کے بانی اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے سے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی جب کہ نماز کے دوران جیل میں سیکیورٹی کے انتظامات ہائی الرٹ تھے۔