اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے 10 اپریل سے 12 اپریل تک بند رہیں گے، عید کی چھٹی بھی منائی جائے گی۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک 3 عام تعطیلات ہوں گی۔ ورکنگ ہفتہ میں 10 سے 13 اپریل تک کام کرنے والے دفاتر میں 4 عام تعطیلات ہوں گی۔