لیاقت پور ‘ سرکاری محکموں کے سربراہوں نے شجر کاری مہم کے بیس کروڑ کے فنڈز دبا لئے

لیاقت پور (تحصیل رپورٹر ) لیاقت پور کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہوں نے شجر کاری مہم کے بیس کروڑ کے فنڈز دبا لئے۔ شہر اور ملحقہ ابادیاں ریگستان کا منظر پپش کرنے لگی ۔ گرمی کی حدت اور شدت سے جانداروں کو جان کے لالے پڑ گے۔ فوری فنڈز ریلیز کر کے شہر کو سر سبز اور شاداب بنانے کا مطالبہ ۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے تحصیل بھر کے تمام سرکاری محکموں کو اپنے اپنے علاقوں و شہروں میں شجر کاری مہم کے تحت چھاوں ۔ پھل۔ اور خوشبو دار پودے لگا کر گرمی کی شدت کم کرنے اور سخت موسمی حالات کو معتدل رکھنے کے لئے ان کے تمام بجٹ کا ایک فیصد مختص کرنے کے احکامات دئیے ہوئے ہیں مگر معلوم ہوا ہے کہ تحصیل بھر کے تقریبا تمام سرکاری محکموں نے گذشتہ کئی سالوں تقریبا بیس کروڑ کے فنڈز یا تو اللے تتلوں پر ضائع کر دئیے ہیں یا پھر ان پر کالے ناگ بیٹھا رکھے ہیں اتنے خطیر فنذڑ شجر کاری کے لئے خرچ نہ کرنے پر لیاقت پور شہر اور ملحقہ ابادیوں کے چرند پرند ۔ جانور انسان درختوں کی چھاوں میسر نہ ہونے سے گرمی کی حدت کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ کئی علاقے اب بھی ریگستان کا منظر پیش کرتے ہیں کئی سال قبل اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ لیاقت پور طارق حسین بھٹی نے شہر بھر میں منظم اور بھر پور انداز میں تمام سڑکوں اور شہر میں چھاوں دار درخت لگوا کر انہیں پروان چڑھانے میں دن رات کوشاں رہے جس کی وجہ سے اس وقت شہر کی متعدد سڑکوں پر لگائے گے تناور درختوں کی صورت اختیار کر چکے ہیں جس سے جاندار بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ موسمی سختی میں بھی کچھ کمی واقع ہوئی ہے مگر ان کے تبادلہ کے بعد کسی افسر نے اس جانب توجہ دینا مناسب نہ سمجا جبکہ ذرائع کے مطابق شجر کاری مہم کے فنذز خرچ نہ کرنے کی وجہ سے موسمی تلخیوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں سلمان خرم خورشید۔ عتیق الرحمان اصغر علی و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب ۔ تحصیل لیاقت پور کے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام سرکاری محکموں کے ان فنڈزکو مہم شجر کاری پر خرچ کرانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ۔ تاکہ لیاقت پور شہر اور تما م علاقے سر سبز و شادابی کا منظرپیش کر کے موسمی تلخی کے خاتمہ کا بھی سبب بن سکیں