شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی موجودگی ایک خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جانتا ہے کہ اسرائیل کو تجارتی مقاصد کے لیے متحدہ عرب امارات نہیں لایا گیا، اسرائیل کو سیکیورٹی اور فوجی مقاصد کے لیے یو اے ای لایا گیا ہے۔
شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران جوابی کارروائی کی جلدی میں نہیں۔