ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے 10 اہلکار مارے گئے

ملائیشیا کی بحریہ کی تربیتی مشق کے دوران دو ہیلی کاپٹر درمیانی فضا میں ٹکرا گئے اور گر کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں دونوں ہیلی کاپٹروں میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
دونوں ہیلی کاپٹر لومٹ سٹیڈیم کے اوپر سے کم اونچائی پر پرواز کر رہے تھے، تصادم کے بعد ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے اور آگ لگ گئی۔ آگ نے فوری طور پر دونوں ہیلی کاپٹروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے 10 جلی ہوئی لاشیں نکال لی گئیں۔ حادثے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے
لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران ایک ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی کاپٹر کے پچھلے روٹر بلیڈ سے ٹکرا گیا۔