مودی حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے میں ناکام رہی

بھارت میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے، مودی حکومت نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بھارت میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد تقریباً تراسی فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے ہندوستانی لیبر فورس شدید مشکلات کا شکار ہے،
تقریباً نوے فیصد ہندوستانی اپنے علاقے سے باہر ملازمتیں لینے پر مجبور ہیں۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک ہندوستانی نوجوان بے روزگار ہے اور یہ تعداد جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔
بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باعث بھارت میں انسانی سمگلنگ بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔