میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈ پر جاری موبائل سم بند کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معیاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچے اور پرنٹنگ سمیت تمام شعبوں کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا گیا۔
دورے کے دوران محسن نقوی نے ناکارہ اور معیاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس بھی ہوا، جس میں نادرا سے متعلق تمام شعبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔