پاکستان میں سیاسی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تشدد کے ثبوت موجود ہیں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ماورائے عدالت قتل اور تشدد کے شواہد موجود ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی انسانی حقوق سے متعلق 2023 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی بہتری کے لیے انتظامات نہیں کیے گئے
سیاسی اور مذہبی عدم برداشت نے پاکستان میں انارکی بڑھا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے پاکستان میں سابق وزیراعظم سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عام سیاسی کارکنوں کو جیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔