پنجاب حکومت کا گندم پر سبسڈی پر غور، نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے حکومتی پالیسی پر پورا اترنے والے کاشتکاروں کو 400 سے 600 روپے فی من سبسڈی دینے پر غور شروع کر دیا ہے
آئندہ سیزن تک حکومت کے پاس 2.3 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔
بارش کی وجہ سے نمی ہے، اس لیے گیلی گندم کو ذخیرہ کرنا ممکن نہیں ہے۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب کسانوں کو فی کس سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ حکومت نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر عائد پابندی بھی ختم کردی ہے۔
دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گندم پالیسی کی وجہ سے بہت زیادہ فصل ہوئی ہے، کسانوں کو حکومت سے توقعات ہیں، کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔