کے پی؛ بارش اور سیلاب سے تباہی، 46 افراد جاں بحق، 60 زخمی

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث مختلف اضلاع میں حادثات میں 46 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں 46 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئےجن میں 25 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بارش اور سیلاب سے متاثرہ خیبر، دیر کے علاقوں میں 436 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 2439 کو جزوی نقصان پہنچا۔
مختلف حادثات میں 309 جانور بھی لقمہ اجل بنے۔ چترال، سوات، مانسہرہ، مالاکنڈ، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع شامل ہیں۔