آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کا منگل سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے منگل سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے منگل سے راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتامیا کی جانب سے تیل کی مقدار میں کمی کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی معطل رہے گی۔