وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتکاروں سے کہا ہے کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس کی حکومت کہاں ہے، آئیے پاکستان کے بہترین مفاد میں اکٹھے ہوں۔
کراچی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ذاتی پسند و ناپسند کو ایک طرف رکھ کر اکٹھا ہونا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور حکومت کے وژن اور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا۔