آئی ایم ایف سے نئے قرضہ پروگرام کے معاہدے کی درخواست تیار

پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے معاہدے کے لیے درخواست تیار کر لی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں نئے قرضہ پروگرام کے لیے دو درخواستیں دیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ توسیعی فنڈ کی سہولت اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اضافی فنڈز کے لیے درخواستیں کی جائیں گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات اور بجٹ مختص کیا ہے۔