انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو فوری طور پر 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، جس میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب 100 ملین ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت آخری قسط کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان کو 3 بلین ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پہلے ہی 1.9 بلین ڈالر مل چکے ہیں۔
اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کو تسلیم کیا۔
آئی ایم ایف کے فنڈز منتقل ہونے کے بعد 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی انتظام مکمل ہو جائے گا۔