آئی جی اسلام آباد کی تعیناتیـ‘معاملہ حل ہو گیا

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا، علی ناصر رضوی ضمنی الیکشن کے بعد آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھالیں گے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ناصر رضوی کو جلد ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے سے فارغ کردیا جائے گا جب کہ نئے ڈی آئی جی آپریشنز کے لیے رانا ایاز سلیم اور فیصل کامران کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد بخاری اور سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نام بھی شامل ہیں۔
علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں تعینات 3 ڈی آئی جیز علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔