اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے خوفناک جرائم کی مذمت کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی نے کہا کہ سینکڑوں بے گھر، زخمی، بیمار فلسطینیوں اور طبی کارکنوں کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔
او آئی سی نے کہا کہ سینکڑوں فلسطینیوں کو قتل کر کے اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا۔