وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی نے احسن اقبال کو وزارت کے اہم امور پر بریفنگ دی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 18ویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق آرڈیننس لائے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کو آرڈنیشن نہ ہو تو نیشنل پوٹینشل یکجا نہیں ہوتا ہے، اسپورٹس اور ٹورازم بین الصوبائی رابطہ کے اہم شعبے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نیشنل ٹورازم کونسل کا قیام ضروری ہے جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔