اسحاق ڈار ایران کے ساتھ تجارت سے متعلق قواعد پر غور کریں گے

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے قواعد پر غور کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، اس حوالے سے چھپانے کی کوئی بات نہیں، کشیدگی ختم نہ ہوتی تو ایرانی صدر پاکستان کیوں آتے۔ ?
اپوزیشن نے وزیر خارجہ سے ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد کی صورتحال پر معلومات کا مطالبہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیر کو سینیٹ کا اجلاس ہے، اس معاملے پر پارلیمنٹ اور اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔