اسرائیلی حملے کی رپورٹ، ایرانی ٹی وی کی تازہ ترین صورتحال

ایرانی سائبر سیکیورٹی سینٹر کے ترجمان حسین دلاریان نے بتایا کہ اصفہان کی فضائی حدود میں تین ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔
حسین دلیریان نے کہا ہے کہ میزائل حملے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل نے ایران کے شہر اصفہان میں فوجی اڈے پر حملہ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان یا ملک کے دیگر حصوں میں کوئی فضائی حملہ نہیں ہوا۔ اسرائیل نے کواڈ کاپٹر اڑانے کی ناکام کوشش کی جسے مار گرایا گیا۔